Urdu Poetry

سردیوں کی بارش میں
بارشوں کے موسم میں
جب شجر نہاتے ہیں
پھول مسکراتے ہیں
مُرغ چہچہاتے ہیں
کھڑکیوں کے شیشوں پر
بوندیں جب تھرکتی ہیں
مل کے رقص کرتی ہیں
چائے کی پیالی سے
جب دھواں سا اُٹھتا ہے
اک خیال پھر دل میں
شکل سی بناتا ہے
کوئی یاد آتا ہے
جس کو یاد کر کے پھر
دل اُداس ہوتا ہے
سردیوں کی بارش میں
بارشوں کے موسم میں
ایسا اکثر ہوتا ہے
 دل اُداس رہتا ہے


Share on Google Plus

About Rukhsar

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment