New Urdu Poetry


وہ آ تو جائے مگر انتظار ہی کم ہے
 وہ بے وفا تو نہیں میرا پیار ہی کم ہے
میں کیسے مان لوں اس پہ کوئی اثر ہی نہ ہو
کہ دل تڑپتا رہے اور اسے خبر ہی نہ ہو
 یہ دل خدا کی قسم بے قرار ہی کم ہے
زمانہ کہتا ہے وہ میرا ساتھ چھوڑ گیا
وہ مجھ کو بھول گیا میرے دل کو توڑ گیا
 میں کیا کروں کہ مجھے اعتبار ہی کم ہے
کمی رہی ہے میرے پیار میں کہیں نہ کہیں
کہ آنسووں میں ابھی خون دل کا رنگ نہیں
 ابھی تو آنکھ میری اشکبار ہی کم ہے
وہ آ تو جائے مگر انتظار ہی کم ہے
 وہ بے وفا تو نہیں میرا پیار ہی کم ہے

Share on Google Plus

About Rukhsar

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment