New Best Urdu Poetry

محبت جب کبھی کرنا
تو اتنا سوچ لینا تم
جسے بھی چاہتے ہو تم...
سدا عزت اسے دینا
وگرنہ چند لمحوں میں
محبت چھوڑ جاتی ہے
صدائیں عمر بھر بھی دو
وہ مڑ کر نہیں تکتی
بھلا کیوں ایسا ہوتا ہے
کہ مردے آنکھیں رکھتے ہیں
مگر کھولا نہیں کرتے
پکارو لاکھ ان کو تم
صدائیں تو وہ سنتے ہیں
لب کھولا نہیں کرتے
محبت جب کبھی کرنا
تو اتنا سوچ لینا تم
 محبت مر بھی سکتی ہے
Share on Google Plus

About Rukhsar

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment