جس وقت بھی موزوں سی کوئی بات ہوئی ہے ماحول سے نغمات کی برسات ہوئی ہے مے خانے میں ہے شب کے گزرنے کا یہ عالم محسوس یہ ہوتا ہے ابھی رات ہوئی ہے ہے عرصۂ محشر بھی کوئی کنج گلستاں! دیکھو تو کہاں ان سے ملاقات ہوئی ہے یہ دیکھ کہ کس حال میں ہم زندہ ہیں اب تک مت پوچھ کہ کیسے بسر اوقات ہوئی ہے امکاں نکل آئے ہیں عدمؔ صلح کے کچھ کچھ کل شب غم ہستی سے مری بات ہوئی ہے

جس وقت بھی موزوں سی کوئی بات ہوئی ہےماحول سے نغمات کی برسات ہوئی ہےمے خانے میں ہے شب کے گزرنے کا یہ عالممحسوس یہ ہوتا ہے ابھی رات ہوئی ہےہے عرصۂ محشر بھی کوئی کنج گلستاں!دیکھو تو کہاں ان سے ملاقات ہوئی ہےیہ دیکھ کہ کس حال میں ہم زندہ ہیں اب تکمت پوچھ کہ کیسے بسر اوقات ہوئی ہےامکاں نکل آئے ہیں عدمؔ صلح کے کچھ کچھکل شب غم ہستی سے مری بات ہوئی ہے

Share on Google Plus

About Rukhsar

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment